تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی سفارتخانہ کے لا ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ریمنڈ سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد...اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے لا ڈیپارٹمنٹ کے دو افسروں نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملزم ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالوں میں جینیفر لارسن اور اینجل سٹیفن شامل ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات میں کیس کے حوالے سے ریمنڈ ڈیوس سے گفتگو کی گئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران کمرے میں کوئی جیل اہلکار موجود نہیں تھا۔ دو افراد کے قتل کے ملزم ریمنڈ ڈیوس کو جیل میں سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.