تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کی الگ حیثیت تسلیم کرلی گئی

جنگ نیوز -
لاہور... پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کی الگ حیثیت تسلیم کرتے ہوئے اسے الگ نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں ۔پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا کہنا ہے کہ نون لیگ ن نے لوٹاازم کو قانونی حیثیت دے کر سیاہ تاریخ رقم کردی ہے۔ پنجاب اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے یونی فکیشن بلاک کی جداگانہ حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے اور اسے الگ نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ یونی فکیشن بلاک کے ڈاکٹر طاہر علی جاوید کوپارلیمانی لیڈ ر کی نشست بھی الاٹ کر دی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کے47 ارکان کی الگ حیثیت تسلیم ہونے کے بعد ق لیگ کے33ارکان رہ گئے ہیں جبکہ حامد ناصر چٹھہ الگ ہیں۔پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ کل تک وفاداروں کوقیمتی سرمایہ کہنے والے صوبائی حکمران اب بے وفاؤں کے نخرے اٹھارہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.