تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک افغان تجارت کے نئے معاہدے پر عملدرآمد چار ماہ کیلئے موخر

جنگ نیوز -
اسلام آباد...افغانستان کی جانب سے پاکستان میں بنک گارنٹی نہ کھولنے کے باعث پاک افغان تجارت کے نئے معاہدے پر عمل درآمد چار ماہ کیلئے موخر کر دیا گیا ہے ۔ وفاقی سیکریٹری تجارت ظفرمحمود نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ افغان حکام ابھی پاکستانی بنکوں میں تجارتی گارنٹی کھولنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور ان کا موقف تھا کہ پاکستان افغان بنکوں کی گارنٹی کو ہی مانے تاہم پاکستان ایسی کوئی گارنٹی لینے کیلئے تیار نہیں جو کیش نہ ہو سکے ۔ظفر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کو کہا ہے کہ اگر وہ پاکستانی بنک میں گارنٹی کھولنے کو تیار نہیں تو کسی عالمی بنک میں کھول دے ۔ مسئلے کو حل کرنے کیلئے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس چھ ہفتوں کے دوران ہو گا ۔سیکرٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کے لیے ٹریکنگ سسٹم اور بائیومیٹرک نظام بھی ابھی تیار نہیں ہوا اوراس میں فی الحال وقت لگے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.