5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سینیٹر جان کیری سخت پیغام لے کرآج شب پاکستان پہنچیں گے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...امریکی سینٹر جان کیری آج رات اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق وہ سخت پیغام لے کر پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق سینٹر جان کیری اپنے دورہ کے دوران پاکستانی حکام سے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ وہ حکام کو پاک امریکہ اسٹرے ٹیجک پارٹنر شپ پر یقین دہانی کرائیں گے۔سینٹر جان کیری کا یہ پاکستان کا چوتھا دورہ ہوگا۔