5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جان کیری کی شاہ محمود سے ٹیلیفونک گفتگو، ریمنڈ کے معاملے پر تبادلہ خیال
جنگ نیوز -
اسلام آباد...امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ سینیٹر جان کیری نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ امریکی سینیٹر جان کیری نے گزشہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ نے سینیٹر جان کیری کو آگاہ کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے استثنا کے معاملے کو قانونی عمل سے گزرنا پڑے گا۔امریکی سینیٹر نے پاکستان کے دورے کے دوران ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔جس پر سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سینیٹر کیری جب کہیں وہ ان سے ملنے کو تیار ہیں۔