تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں ، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
کویت سٹی...وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سمندر پار بیٹھ کر یہ واضح کردیا ہے کہ رے منڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں ۔ اگر دباؤ ہوتا تو ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں نہ ہوتا ۔ کویت میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ رے منڈ ڈیوس کے معاملے پر حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ۔ وزیر اعظم گیلانی نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کا مصر سے موازنہ نہ کیا جائے کیونکہ دونوں ملکوں کے حالات مختلف ہیں ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب پیپلز پارٹی اقتدارمیں آئی تو ملک میں آٹا نہیں تھا ۔ آج بیرون ملک سے پاکستان آنیوالی رقوم دگنی ہوچکی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ ہوچکی ہے جبکہ کشمیر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی رائے عامہ کی حمایت حاصل ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.