تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلوکی کمی کا اعلان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں دس روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں440 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ مائع پٹرولیم گیس میں دس روپے فی کلو کمی سے لاہور کراچی، گوجرانوالہ میں ایل پی جی کی قیمت100 روپے فی کلو ہو جائے گی ، ان علاقوں میں گھریلو سلنڈر کی قیمت1270 روپے سے کم ہو کر1150 روپے ہو گی۔ پشاور ، ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، رحیم یار خان میں ایل پی جی کی قیمت115 سے کم ہو کر105 روپے فی کلو ہو گی۔ ان علاقوں میں گھریلو سلنڈر کی قیمت1330 سے کم ہو کر1210 رہ گئی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مری، سرگودھا، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں ایل پی جی کی قیمت120 روپے سے کم ہو کر110 روپے فی کلو ہو گئی ۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت1390 سے کم ہو کر1270 ہو گئی۔ مظفر آباد ، گلگت، سوات، فاٹا، باغ اور راولا کوٹ میں مائع گیس کی قیمت145 سے کم ہو کر135 روپے فی کلو ہو گئی۔ یہاں پر گھریلو سلنڈر1690 سے کم ہو کر1570 روپے ہو گیا۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.