5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
الیکشن کمیشن کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹیں کی تیاری کا کام جون میں شروع کریگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . شماریات ڈویژن کے پاس مردم شماری کا مکمل ریکارڈ کاغذی شکل میں نہ ہونے کے باعث کمپیوٹرائزڈ ووٹرز لسٹوں کی تیاری کا کام مئی کی بجائے جون میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپیوٹرائز فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا،شماریات ڈویژن کے نمائندوں نے اجلاس کو بتایا کہ ان کے پاس1 سو34 اضلاع میں سے65 اضلاع کا شماریاتی ریکارڈ کاغذی شکل میں موجود نہیں جس کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ فہرستوں کی تیاری کا عمل مئی کی بجائے جون میں شروع کیا جائے گا اور کام تاخیر سے شروع کرنے کے باوجود اس کی تکمیل میں دیر نہیں ہوگی اور نئی فہرستیں31 دسمبر2011کی مقررہ مدت تک مکمل کرلی جائیں گی۔