5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ق لیگ اورایم کیوایم کے اتحاد سے خوفزدہ نہیں، چوہدری احمد مختار
جنگ نیوز -
گجرات . . . . . وزیردفاع چودھری احمد مختارنے کہا ہے کہ بابراعوان کوان کے حلقے میں آکر چوہدری برادران کے حق میں بات نہیں کرنی چاہیے جبکہ پارٹی پالیسی کے برعکس بیان دینے پر فوزیہ وہاب سے بازپرس ہوگی۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری احمد مختارنے کہا کہ ق لیگ اورایم کیوایم کے اتحاد سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بابراعوان کو میرے حلقے میں آکر چوہدری برادران کے حق میں بات نہیں کرنی چاہیے جبکہ پارٹی پالیسی کے برعکس بیان دینے پر فوزیہ وہاب سے بازپرس ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان کے معاملے پر بھارت سے بات چیت چل رہی ہے،ہمارے شہریوں کو دوسرے ممالک کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔احمد مختار نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کابینہ میں شامل نہ ہونا کوئی مسئلہ نہیں، جلد نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا جائیگا۔ ایم کیوایم اورجے یوآئی نے ابھی کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا،صدر اوروزیراعظم دونوں جماعتوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں۔