5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سترہ فروری کو سپریم کورٹ کافل کورٹ ریفرنس منسوخ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . اسلام آباد میں سپریم کورٹ کا سترہ فروری کو بلایا گیا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔فل کورٹ ریفرنس جسٹس خلیل الرحمان رمدے کی ریٹائرڈ منٹ کی مناسبت سے بلایا گیا تھا ، گزشتہ روز چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں جسٹس خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس رحمت حسین جعفری کو سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج مقررکرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، ریفرنس کی منسوخی کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔