تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپیکر کو لوٹوں کا لیڈر مقرر کرنے کا بھی اختیار نہیں، چوہدری ظہیر

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیر الدین خاں نے یونی فکیشن کی الگ حیثیت تسلیم کیے جانے پر کہا ہے کہ ا سپیکر کو تو لوٹوں کا لیڈر مقرر کرنے کا بھی اختیار نہیں وہ ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا تقرر کیسے کر سکتے ہیں؟ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرینگے۔ لاہورسے جاری بیان میں چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر کا تقرر پارٹی کے سربراہ کا اختیار ہوتا ہے ،کسی اسمبلی میں ایسا کوئی پارلیمانی لیڈر نہیں جس کی نامزدگیا سپیکر نے کی ہو، ایک جماعت کے دو پارلیمانی لیڈر نہیں ہو سکتے۔ الگ پارلیمانی لیڈر کی درخواست کا مطلب پارٹی سے تحریری اعلان لاتعلقی ہے جو غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ ان لوگوں کے خلاف نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.