تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جرمنی کے ہافٹ وولکرکی نائن زیرو آمد، رابطہ کمیٹی سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…جرمن بزنس کلب کے نمائندے Volker Hoftنے منگل کے روز نجیب ظفر خان کے ہمراہ خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ نسرین جلیل ، ڈاکٹر صغیر احمد اور شاکر علی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن نعمان سہگل بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وولکر ہافٹ نے ملک بھر میں قومی یکجہتی کے قیام کیلئے قائد تحریک الطا ف حسین کی عملی کوششوں کو سراہا اوران کی جدوجہد کوملک و قوم کی بڑی خدمت قرار دیا ۔ وولکر ہافٹ نے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی تعریف کی اور اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.