5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدرآصف علی زرداری کووزارت خوراک کی بریفنگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری کو وفاقی وزارت خوراک و زراعت نے بتایا ہے کہ ملک میں کپاس کا نیا بیج تیار کیاگیاہے، جس سے پیداوارمیں بیس سے تیس فیصداضافہ ہوجائے گا۔یہ بات ایوان صدر میں صدر آصف زرداری کو وفاقی وزارت خوراک و زراعت کی طرف سے بریفنگ میں بتائی گی، صدرآصف علی زرداری کوبتایاگیاکہ کپاس کاچارہزارکلوگرام ہائبرڈ بیج پانچ اقسام کو ملا کر تیارکیاگیاہے ،جو رواں سال کاشت کیا جائے گا،اس کے علاوہ کینولا،گندم،گنا اورچاول کے بھی ہائبرڈ بیج تیار کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر صدر زرداری نے ہدایات دیں کہ زرعی سائنسدان زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت والے بیج تیار کریں۔ صدر نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے چھوٹے کسان زیادہ متاثر ہوئے ، جن کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔