تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

جنگ نیوز -
کراچی… وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔وزیر صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام سرکاری اسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز اور شعبہ حادثات کو فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بارہ ربیع الاول کے موقع پر کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجودگی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.