5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ میں ربیع الاول کے موقع پرفائربریگیڈ ، ایمبولینس سروسز رینجرز کے حوالے
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہری حکومت کے فائربریگیڈ اور ایمبولینس سروسز رینجرز کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق شہر میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہری حکومت کی ایمبولینس اور فائربریگیڈ سروسز رینجرز کے کنٹرول میں ہوں گی اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رینجرز کے ماتحت اپنی خدمات انجام دیں گی۔اس سے قبل محکمہ داخلہ صوبے کے چار شہروں میں ڈبل سواری پر اور صوبے بھر میں اسلحہ لے کرچلنے پر دو روز کے لئے پابندی عائد کرچکاہے۔جبکہ اسلحہ لے کر چلنے کے تمام اجازت نامے بھی معطل کردئیے گئے ہیں ۔