5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریلوے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر شدید احتجاج، ریل کاپہیہ جام
جنگ نیوز -
لاہور… پاکستان ریلوے کے گریڈ ایک سے پانچ ہزاروں غریب ملازمین نے 15 فروری کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف لاہور میں شدید احتجاج کیا اور ریل کا پہیہ جام کر دیاجس سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے کلاس فور کے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں ہر ماہ 15 تاریخ کو تنخواہ مل جاتی ہے۔ لیکن آج انہیں تنخواہ نہیں دی گئی ،ملازمین نے پہلے ڈی ایس لاہورڈویژن آفس کے سامنے پر امن احتجاج کیا۔ لیکن جب ریلوے انتظامیہ کے کان پر جوں نہ رینگی انہوں نے احتجاجاً ریل کا پہیہ جام کر دیا، مظاہرین نے ریلوے انجن شیڈ اور واشنگ لائن بند کر دی ۔تیز گام ایکسپریس کو اسٹیشن سے نکلتے ہی روک دیا گیا۔ مظاہرین ٹرین کے سامنے لیٹ کر نعرے لگاتے رہے کہ پہلے تنخواہ دو پھرٹرین چلاؤ۔