تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی سیکیورٹی کمپنیوں کا وکی لیکس پر حملے کا منصوبہ

جنگ نیوز -
لندن…برطانوی اخبار نے ایک نامعلوم ہیکر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی تین سیکیورٹی کمپنیوں نے بینک آف امریکا سے متعلق انکشافات سے پہلے وکی لیکس پر حملے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے ۔ برطانوی اخبار کے مطابقHBGary Federal ،Palantir ٹیکنالوجیز اورBerico ٹیکنالوجیز وہ تین سیکیورٹی کمپنیاں ہیں جنہوں نے وکی لیکس پر حملے کا منصوبہ بنایا ۔ نامعلوم ہیکر نے ایچ بی گرے فیڈرل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوAaronBarr کے کمپیوٹر کو ہیک کیا اور وہ تمام ای میلز حاصل کرلیں جن میں وکی لیکس کو نشانہ بنانے سے متعلق تجاویز دیگر سیکیورٹی کمپنیوں کو بھیجی گئی تھیں ۔ خبر منظر عام پر آنے کے بعد بینک آف امریکا سمیت یو ایس چیمبر آف کامرس نے موقف اختیار کیا ہے کہ وکی لیکس کے ہاتھ لگنے والی خفیہ دستاویزات کی اشاعت روکنے کیلئے انھوں نے سیکیورٹی کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا ۔نامعلوم ہیکر نےStuxnet نامی وہ کمپیوٹر وائرس تک رسائی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو امریکا اور اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر سائبر حملے کیلئے مل کر تیار کیا تھا ۔ یہ وائرس ایچ بی گرے فیڈرل کے کمپیوٹر سے ہی ہیکر نے حاصل کیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.