5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
26انگلیوں وا لی ایک سالہ بچی کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
جنگ نیوز -
ینگون …میانمرکے شہرینگون سے تعلق رکھنے والی 1سالہ بچیLei Yadi Minکا نام غیرمعمولی جسمانی نشوونما کی وجہ سے26انگلیوں کی حامل ہونے کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔Leiکی ہاتھو ں اور پیروں کی انگلیوں کی تعداد کُل ملا کر 26ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔Leiکے دونوں ہاتھ میں 6 انگلیوں کے حساب سے12 جبکہ دونوں پاؤں میں 7انگلیوں کے حساب سے14انگلیاں ہیں۔