5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پریانکا کی کزن بھی بالی ووڈ میں جلوہ گر ہوگئیں
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا نے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہوئے نامور ہدایتکار یش راج چوپڑا کی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔اپنی فلم"سات خون معاف"کی تشہیری مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ پرینیتی نے اپنی پہلی فلم کے لیے یش راج بینر کا انتخاب کیا ہے۔پرینیتی چوپڑا کو فلمساز ادیتہ چوپڑا کی لکھی گئی کہانیLadies V/S Ricky Bahlمیں رنویر سنگھ اور انوشکا چوپڑا کی جوڑی کیساتھ اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم کی شوٹنگ کا آغازاپریل سے ہوگا جبکہ فلم ممکنہ طور پر دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا یش راج فلمز میں مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی ہیں اور اس سے قبل پریانکا کی فلمPyaar Impossibleکی تشہیری مہم بھی چلاچکی ہیں ۔