تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مظفرآباد :ریسکیو1122 کی عمارت میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
مظفرآباد. . . .. . . مظفرآباد میں ریسکیو1122 کی عمارت میں آگ لگنے سے بالائی منزل میں قائم دفاترجل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ایس ایس پی مظفرآباد غلام اکبر کے مطابق ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی عمارت میں قائم کمروں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ آگ سے عمارت کی بالائی منزل کو 90 فیصد تک نقصان پہنچا تاہم فائربرگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے والے ادارے کی عمارت کے دیگر فلورز کومزید نقصان پہنچنے سے بچالیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.