تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدراوباما کی جانب سے اعلیٰ ترین امریکی شہری اعزازدیئے گئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . امریکی صدر بارک اوباما نے سابق امریکی صدر ، سینئر بش اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل سمیت متعدد افراد کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا ہے ۔واشنگٹن میں ہونے والی ایک تقریب میں بارک اوباما نے متعدد افراد کو امریکا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ” صدارتی تمغہ آزادی“ عطا کیا۔ ایوارڈحاصل کرنے والوں میں سابق امریکی صدر جارج بش کے والد ایچ ڈبلیو بش اور جرمن چانسلر بھی شامل ہیں جبکہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل معروف سرمایہ کار WARREN BUFFET کو بھی تمغہ آزادی دیا گیا۔ باسکٹ بال کے دو کھلاڑیوں کو بھی یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.