5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ مراد جمالی :18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ
جنگ نیوز -
نصیر آباد. . . .. . .. . بلوچستان میں نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جبکہ پائپ لائن کی سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ ہے۔لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں تباہ کی جانیوالی گیس پائپ لائن کی سیکیورٹی پر مامور ایک لیویز اہلکار بھی دھماکے کے بعد سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جبکہ متاثرہ گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔