تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکااورارجنٹینا کے درمیان درمیان سفارتی تنازع سنگین ہو گیا

جنگ نیوز -
بیونس آئرس … ارجنٹینا میں اترنے والے امریکی طیارے سے منشیات، ہتھیار اور جاسوسی کے آلات برآمد ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع سنگین ہوگیا۔ بیونس آئرس کے ائیر پورٹ پر امریکی فضائیہ کے ایک طیارے کی جب تلاشی لی گئی تو اس میں کئی انتہائی قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد سفارتی تنازع سنگین ہوگیا ہے۔ ارجنٹینا کی کابینہ کے چیف البرٹو فرنانڈس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے طیارے میں کئی چیزیں ایسی تھیں جن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی طیارہ امریکا میں داخل ہوتا تو شاید ارجنٹینا کے عملے کو گونتا نامو بے بھیج دیا جاتا۔۔ وزیرخارجہ ہیکٹر ٹائمر مین کا کہنا ہے کہ کسی امتیاز کے بغیر سب کے ساتھ ملکی قانون کے تحت نمٹا جائے گا ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی صدر بارک اوباما نے لاطینی امریکا کے اپنے پہلے دورے کا اعلان کیا ہے جس میں ارجنٹینا شامل نہیں ہے ۔ قابل اعتراض آلات کے بارے میں امریکا کا موقف ہے کہ طیارے میں موجود آلات ارجنٹینا کی پولیس کی تربیت کے لیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.