5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جولین اسانج کی ’ٹوئٹر ‘سے متعلق اوبا انتظامیہ کے مطالبات کی مذمت
جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک بار پھر اوباما انتظامیہ کے اس کوشش کو شرمناک قرار دیا ہے جس میں سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر سے لوگوں کے اکاؤنٹس اور تمام ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں مقامی عدالت کے اُس حکم نامے کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں ٹوئیٹر سے اُن تمام افراد کے اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات طلب کی گئی ہیں جو وکی لیکس سے جڑے ہیں ۔ جولین اسانج نے ایک بیان میں امریکی حکومت کے اس اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اوباما انتظامیہ کا یہ مطالبہ ، نجی معاملات اور بولنے کی آزادی کے حقوق پر حملہ ہے۔