5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے
جنگ نیوز -
چنئی…ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے، بھارت اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں آج چنئی میں ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم آج چنئی میں نیوزی لینڈ کو زیر کرنے کے لئے میدان میں اترے گی، ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر وارم اپ میچ میں شرکت کریں گے، گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران وہ انجری کا شکار ہوگئے تھے، فاسٹ بولر ظہیر خان فائنل الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، کیوی ٹیم کے کوچ جان رائٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس میچ کو ورلڈ کپ میچ سمجھ کر کھیلے گی۔ یہ میچ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا، انگلینڈ اور کینیڈا کا میچ اس وقت جاری ہے۔