تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سینیٹر جان کیری کی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر جان کیری نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک امریکی سفارتکار کی رہائشگاہ پر گئے جہاں امریکی سفیر کیمرون منٹر اور دیگر سفارتی اہلکاروں کی موجودگی میں یہ ملاقات پچھلے45منٹ سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ریمنڈ ڈیوس کے سفارتکار ہونے سے متعلق امریکی موٴقف اور اس حوالے سے میڈیا میں شاہ محمود قریشی کے خدشات پر بات چیت کی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر جان کیری اس سے متعلق آج ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.