5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بڑی طاقتیں دنیا میں ظلم کرنا چھوڑ دیں،امن قائم ہو جائیگا، قاضی حسین
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی کے رہنما قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر بڑی طاقتیں ظلم کرناچھوڑ دیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائیگا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کاکہنا تھا کہاگر سفارتکار کو قتل کرنے کا حق مل جائے تو کوئی بھی سفارت کا کسی بھی قتل کرسکے گا ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ظلم ہوگا ،انصاف نہیں ملے گا وہاں فساد ہوگا۔انھوں نے کہا کہ اگر بڑی طاقتیں ظلم کرناچھوڑ دیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائے۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ نبی کریم نے معاشرے میں انصاف قائم کرنے کی ہدایت کی اور لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں لے آئے۔