تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر،سابق صدر حسنی مبارک کا بیرون ملک علاج کیلئے جانے سے انکار

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی صحت روز بروز خراب ہوتی جا رہی ہے تاہم انھوں نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔سعودی اخبار الشرق الاوسط کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ صدارت سے استعفے کے بعد حسنی مبارک کا نطام تنفس درست کام کر رہا ہے تاہم ان کی صحت کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔مصری ایوان صدر کے قریبی ذریعے نے کہا کہ حسنی مبارک بالکل ٹھیک ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ بات یقینی ہے کہ سابق صدر کی صحت گرتی چلی جا رہی ہے اور علاج معالجے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.