تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راول پنڈی :پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

جنگ نیوز -
راول پنڈی … راول پنڈی میں کالج روڈ پر واقع ایک پلازہ میں آگ لگ گئی تاہم اس پر جلد ہی قابو پالیا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ آج صبح پلازہ کے تیسرے فلور پر لگی جہاں پر پینٹس کی دکانیں تھیں ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ یو پی ایس کا سرکٹ شارٹ ہونا بتائی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.