تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا نے بحرین کے شاہ حماد کو کارپوریٹ کنگ قرار دیا تھا،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…مشرق وسطیٰ میں انقلاب برپا ہونے کے ساتھ ساتھ وکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ تیونس اور مصر کے بعد اب بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد وکی لیکس نے ماناما قیادت سے متعلق خفیہ امریکی دستاویزات بھی شائع کرنا شروع کردی ہیں ۔ دو ہزار نو میں امریکی سفیر نے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں بحرین کے شاہ حماد کو کارپوریٹ کنگ قرار دیا تھا ۔ دو دسمبر دو ہزار نو کو بحرین کے دارالحکومت ماناما سے امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور Christopher Henzel نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں انھوں نے شاہ حماد کو کارپوریٹ کنگ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی ۔ مراسلے میں واشنگٹن انتظامیہ کو بتایا گیا کہ شاہ حماد کرپشن خاتمے کے لیے پرُعزم ہیں ۔ امریکی ناظم الامور نے لکھا کہ شاہ حماد ، امریکی کمپنیوں کی شفافیت کی وجہ سے ساتھ کاروبار کرنے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ شاہ حماد ، وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کو اختیارت بھی بتدریج سپرد کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم کے بارے میں امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر انٹیلی جنس تعلقات بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.