5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکمرانوں کو چاہیے نظام عدل نافذ کریں، عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف پاکستان کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ آج امت مسلمہ جتنے بڑے بڑے مسائل میں الجھی ہوئی ہے اس کا سبب اسوہ حسنہ سے دوری ہے۔ لاہور میں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں عمران خان نے تمام مسلمانوں کو عیدمیلادالنبی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ آج اگرامت مسلمہ کو اجتماعی اور انفرادی مسائل سے پیچھا چھوڑانا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیے گئے نظام کے مطابق اپنے سیاسی اور سماجی معاملات کو لے کرچلے اور اس پر عمل کرے۔ عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان امریکی استعمار کے چنگل میں ہے اورعالمی دباؤ کا شکار ہے اس سے نکلنے کا راستہ بھی سیرت سے کھلتا ہے ،اس لیے حکمرانوں کو چاہیے کہ ان کے نظام عدل کو قائم کریں۔