تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرپشاور میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جنگ نیوز -
پشاور… جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرپشاور میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن پشاوراعجاز احمد نے جیو نیوزکوبتایا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرسخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں کو بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے کلیئر کیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ شہر میں جگہ جگہ ناکہ بندیاں کی گئی ہیں۔ جہاں ڈیڑھ ہزارپولیس اہل کار تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں داخل ہو نے والی تمام گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.