تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قصور: ٹریفک حادثہ میں 3ہلاک،4زخمی

جنگ نیوز -
قصور…ضلع قصورکے علاقہ کوٹ رادھا کشن کے سوئے آصل موڑ پرکار اورمنی ٹرک کے تصادم میں 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واپڈا ٹاؤن لاہور کی رہائشی 2 سالہ بچے سمیت 7 افراد پر مشتمل فیملی گاڑی میں حجرہ شاہ مقیم جا رہی تھی کہ کوٹ رادھا کشن میں سوئے آصل کے قریب ان کی گاری سامنے سے آنے والے ایک مرغیوں کی لوڈر وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچے ببلو سمیت محمد ابراھیم،منظور احمدسمیت 3 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ شازیہ بی بی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے کوٹ رادھا کشن اسپتال پہنچا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.