5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مینارپاکستان کے سبزہ زار میں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد
جنگ نیوز -
لاہور…عید میلاد النبی کے موقع پر مینار پاکستان پرمنہاج القرآن کی جانب سے عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی اور دینی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔مینار پاکستان لاہور کے وسیع وعرض گرانڈ میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی ستائس ویں عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما ملک پرویز،جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سمیت دیگر سیاسی ودینی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیااور کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام مسلمانوں کو متحد ہوجاناچاہیئے،مقررین نے اپنے خطاب میں نبی کریم ﷺکی اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔