5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی شہر سین جو ز میں تکیوں کی لڑ ائی
جنگ نیوز -
سین جوز … امریکی شہر سین جوز کی سڑ کو ں پر اس وقت روئی کے گا لے بکھر گئے جب سیکڑو ں افراد نے ایک دو سرے پر تکیے برسائے۔ ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین جوز میں سیکڑوں افراد تکیوں کی لڑائی کے لیے جمع ہوئے اور اس دلچسپ کھیل میں حصہ لیا۔ گزشتہ چند سالوں میں تکیوں کی لڑائی ایک مقبول کھیل کا روپ دھار چکی ہے اور دنیا کے مختلف شہروں میں ہر سال اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔