5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکامیں ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے یوگا کلاسز!!!
جنگ نیوز -
نیویارک … گاڑی چلانا بہت تھکادینے والا کام ہے ،اور جب بات آتی ہے ٹیکسی ڈرائیورز کی تو دن بھر ٹیکسی چلا کر تھک جانیوالے ڈرائیورز کی تھکن دور کرنے کیلئے امریکا میں حل ڈھونڈ لیا گیا ہے۔نیویارک میں ٹریفک جام ، ہارن کی آوازیں اور غیرآرام دہ پوزیشن میں بیٹھنے کی وجہ سے ٹیکسی ڈرائیورز ناراض اور تھکے تھکے نظر آتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔کیوں کہ ڈرائیونگ کی تھکن کو سامنے رکھتے ہوئے امریکا میں یوگا کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے،جہاں ٹیکسی چلانے والے حضرات نہ صرف ایکسرسائز کرکے اپنی تھکن دور کریں گے بلکہ ذہنی تناؤ سے بھی نجات حاصل کریں گے۔ان ایکسرسائزز میں خاص طور پر سر ، گردن اور کمر کا تناؤ دور کرنے کی ورزشیں شامل ہیں۔