5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سینیٹر جان کیری کی میاں نوا زشریف سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . امریکی سینیٹر جان کیری نے پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں میاں نواز شریف ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور پاک امریکا تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ جان کیری اور نوا زشریف کے درمیان ہو نے والی ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر،امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈان فلڈمین،ایس ایف آر سی اسٹاف ممبر فرینک لونسٹن،پولیٹکل قونصلر جونا تھن جبکہ مسلم لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان اور سینیٹر پر ویز رشید بھی موجود ہیں۔