تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے،نواز شریف

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . مسلم لیگ ن کے سر براہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس کے معاملے پر مسلم لیگ ن کا موقف بڑا واضح ہے اور وقوع کے36گھنٹوں میں ہی سامنے آچکا تھا کہ ریمنڈڈیوس کامعاملہ عدالتوں میں ہے اور عدالتیں ہی اس کیس کافیصلہ کریں گی۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں امریکی سینیٹر جان کیری سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا ہے کہ آج سینیٹرکیری سے ملاقات میں بھی ہم نے اپناموقف دہرایاہے جو امریکی سفیرپر36گھنٹوں کے اندر ہی واضح کردیاتھاکہ ریمنڈکیس کافیصلہ عدالتیں کرینگی۔میاں نواز شریف نے کہا کہ جان کیری سے کہا ہے کہ لاہورواقعہ اندوہناک اورافسوسناک ہے،اس گاڑی اور ڈرائیورکوبھی پولیس کے حوالے نہیں کیاگیا جس نے معصوم آدمی کو کچل دیا، ہم چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی ہمارے قوانین کااحترام کریں۔ اگر وفاقی حکومت شروع میں کچھ کرلیتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی تاہم پنجاب حکومت صلح صفائی میں کوئی کردارادانہیں کررہی، حکومت پنجاب کی جوذمے داری تھی وہ اس نے پوری کی۔یکطرفہ مطالبہ منفی نتائج پیدا کرسکتا ہے،ان کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا جبکہ امریکی صدر کا اپنا موقف۔ایمنڈ ڈیوس کے استثناکاسر ٹیفکیٹ عدالت میں جائیگااورعدالت ہی اس بارے میں فیصلہ کریگی اور ہمیں عدالت سے توقع ہے کہ وہ انصاف ہی کریگی،ہم ریمنڈڈیوس کے معاملے پراپنے موقف پرقائم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.