تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ایشو پر امریکا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، سینیٹر طلحہ محمود

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کیچیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر امریکا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ، اسے پاکستان میں روکا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ امریکی صدر اوباما ، وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور سینیٹر جان کیری اپنے شہری کی رہائی کیلئے قانون و انصاف کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے قصور ہے، امریکا انہیں رہا کرے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حسین حقانی امریکا میں پاکستان کے نہیں ، امریکا کے سفیر ہیں کیوں کہ وہ امریکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں سینیٹر طلحہ محمودنے کہاکہ وہ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دوٹوک موقف اپنایا کہ ریمنڈ ڈیوس کوسفارتی استثنا حاصل نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.