تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وارم اپ میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،آفریدی

جنگ نیوز -
میرپور . . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔میرپور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آپشنل ٹریننگ میں حصہ لیا، فاسٹ بالرز عمر گل اور وہاب ریاض نے آرام کیا، آئی سی سی اور یونیسیف کے تعاون سے ہونے والے تھنک وائز پروگرام کے تحت پاکستانی کرکٹرز نے پسماندہ علاقوں کے بچوں کے ساتھ ٹریننگ کی، جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام کھلاڑی فوکس ہیں اور کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں، شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں تمام کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.