تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں عید میلادالنبیﷺ،ریلیاں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ریلیاں اور جلسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میمن مسجد سے برآمد ہونے والامرکزی جلوس نشتر پارک پہنچ گیا ہے جہاں مقررین کا خطاب جاری ہے۔ شہر بھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر بھرپور سجاوٹ کی گئی ہے جبکہ مختلف علاقوں سے ریلیاں جلوس اور جلسے منعقد کئے گئے ہیں ۔ جماعت اہلسنت پاکستان، سنی تحریک ، انجمن نوجوان اسلام ،جمعیت علمائے پاکستان سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے یوم ولادت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جو بعد میں مرکزی جلوس میں شامل ہوکر ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچ گئی ہیں۔ نکالے جانے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے ایم اے جناح روڈ کو ملانے والی گلیوں پر رکاوٹیں اور مسافر بسیں کھڑی کی گئی تھیں،جبکہ جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس ،اسپیشل برانچ اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ مرکزی جلوس کی گزرگاہ اور مرکزی جلسے کے مقام نشتر پارک کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک بھی کروایا گیا،،نشتر پارک میں مرکزی جلوس اور اطراف سے آنے والی ریلیوں پر نظر رکھنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جس میں خصوصی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔نشتر پارک میں مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے رہ نماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جلسے کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔علمائے کرام اور مقررین نے اپنے خطاب میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کے موجودہ مسائل کے حل کیلئے سنت رسولﷺ کی کامل تقلید پر زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.