تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے سینیٹر کیری کی ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سینیٹر جان کیری نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔جان کیری کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پاکستان کو ویانا کنونشن کی پاسداری کرنی چاہئیے۔ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں ریمنڈ ڈیوس کے معاملے اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر جان کیری نے کہا کہ پاکستان ویانا کنونشن پرعمل درآمد کا پابند ہے اسلئے امریکی سفارتکار ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا جائے،ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے پہلے جان کیری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جان کیری نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ ریمنڈ کے خلاف امریکا میں کریمنل تحقیقات کی جائیں گی۔ سینیٹر جان کیری نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کے معاشی ترقی کیلئے مشکل فیصلوں پر مبنی اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کے بقایا جات جلد جاری کرے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.