5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چند دنوں میں ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ حل ہونے کی امید ہے،جان کیری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں کوئی الٹی میٹم دینے نہیں آئے ، پاکستان اور امریکہ کو لاہور واقعہ کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کی بات کرنی چاہیے۔ امید ہے چند دنوں میں ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ حل ہو جائے گا۔پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد واپس روانگی کے قبل چک لالہ ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ لاہور واقعہ پر صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن کو صدمہ پہنچا،امریکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے اور چاہتا ہے کہ لاہور جیسے واقعات کا مستقبل میں یکسر خاتمہ ہو ، انہوں نے کہا کہ وہ تمام معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں ۔جن لوگوں سے ملا ہوں ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات جاری رہنے چاہئیں، امید ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ پاکستانی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں بارے صدر اوباما کو آگاہ کروں گا۔