تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

د نیا کی کو ئی طاقت میلا د مصطفی اور یا د حبیب کو بند نہیں کر سکتی ،علامہ موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی …تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی وحدت و اخوت کمیٹیوں نے پاکستان بھر میں برآمد ہونے والے عید میلاد النبی کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی ۔قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے میلاد النبی کی مناسبت سے 12تا18ربیع الاول ہفتہ وحدت و اخوت منانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔راولپنڈی جامع مسجد سے شروع ہونے والے مرکزی جلوس میلاد کی افتتاحی تقریب میں میں تحریک کے مرکزی ترجمان علامہ قمر حیدر زیدی ،ٹی این ایف جے کی وحدت و اخوت کمیٹی کے کنوینر میثم تمار جعفری ،علامہ محسن علی ہمدانی ،علامہ عباس نقی خراسانی،سید ابو نصر کاظمی سمیت ٹی این ایف جے کے مرکزی عمائدین نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی نمائندگی کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک کے ترجمان علامہ قمر حیدر زیدی نے کہا کہ حضور ختمی مرتبت پوری انسانیت اور عالم اسلام کے اتحاد کا مرکز و محور ہیں اسی بناء پر آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت منایا جا رہا ہے ۔ہم اس پیغام کو عام کر نے کیلئے ہم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا ر لا ئیں گے ۔کراچی کے جلوس میلاد میں علامہ وقا ر حسن تقوی،سید بدرترمذی ،پشاور میں میجر (ر) حسنین کاظمی ،کوئٹہ میں سردار طارق جعفری ،محمد علی ایڈووکیٹ ،لاہور میں وجیہہ الحسن کاظمی ،شہزادہ غلام حسن اور اسلام آباد کے مرکزی جلوس میلاد میں علامہ بشارت حسین امامی کی سرکردگی میں وحدت و اخوت کمیٹیوں نے جلوسہائے میلاد میں شرکت کی ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.