5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:سی آئی اے پولیس کا3مبینہ دہشت گردگرفتارکرنے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لاہور…سی آئی اے پولیس لاہورنے دہشت گردی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین مبینہ ملزموں کوگرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزموں میں آصف محمود،قیصر اورشعیب شامل ہیں۔جب کہ وہ ڈکیتیوں اور اغوا برائے تاوان سے حاصل ہونے والی رقوم کالعدم تنظیموں کو دیتے تھے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم آصف محمود ون فائیوکی عمارت پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تیاری میں بھی ملوث رہا۔