5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کی بقا و سلامتی کیلئے نظام مصطفی کا نفاذ لازمی ہے، ثروت اعجاز قادری
جنگ نیوز -
کراچی…سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی بقا و سلامتی کے لئے نظام مصطفی کا نفاذ لازمی ہے اور مصر، تیونس کے بعد پاکستان میں جلد انقلاب آئے گا۔ یہ بات انھوں نے سنی تحریک کے تحت عید میلاد النبی کے سلسلے نمائش پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کے کسی میں ہمت نہیں کے ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کرسکے۔ حکمران امریکی امداد کے چکر میں پوری قوم کو بیچتے جارہے ہیں۔ قران کا قانون ہے خون کا بدلہ خون ہے ریمنڈ ڈیوس کو کسی صورت معاف نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر اور تیونس کے بعد پاکستان میں بھی جلد انقلاب آئے گا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کے اگر ملک سے انتہا پسند کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو شاہراہ دستور کو تحریر اسکوائر بنا دینگے۔