تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عیدمیلادالنبیﷺ : جلوسوں کی رہنمائی پرالطاف حسین کا کارکنوں کو خراج تحسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں نکالے جانے والے جلوسوں کی رہنمائی کرنے،استقبالیہ کیمپ لگانے اورجلوسوں کے شرکاء میں لنگرتقسیم کرنے اوردیگرانتظامات کرنے پر ایم کیوایم کے تمام یونٹوں،سیکٹروں، زونوں،تمام شعبہ جات، ونگز اورسندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے تمام اضلاع کے کارکنوں ،عہدیداروں اورمنتخب نمائندوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی ، علماء کمیٹی اوردیگر شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے تمام کارکنوں اورعوام کو عیدمیلادالنبی کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے عیدمیلادالنبی کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے خدمات انجام دینے والے یونٹوں اورسیکٹروں کے کارکنوں کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی،کراچی تنظیمی کمیٹی،اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی، تمام ایم این ایز، ایم پی ایز، سینیٹرز، سابقہ ٹاوٴن ناظمین ، یوسی ناظمین اورکونسلروں ، علماء کمیٹی، میڈیکل ایڈکمیٹی، لیبرڈویژن ، ایلڈرزونگ ،شعبہ خواتین اوردیگرتمام شعبہ جات اور ونگز کے تمام ارکان کوبھی عیدمیلادالنبی کے موقع پراستقبالیہ کیمپوں کے انعقادکے سلسلے میں خدمات انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے شہنشاہِ غزل استادمہدی حسین کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضوران کی مکمل صحتیابی اوردرازیء عمرکیلئے دعاکی ہے اورمہدی حسن کے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہارکیاہے ۔ الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ مہدی حسن کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.