تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

متحدہ کے رہنماؤں کی عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں میں شرکت و گل پاشی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست وزراء ، سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، امن اور علماء کمیٹیوں کے اراکین نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر سے نکلنے والے جلوسوں میں شرکت کی اور ایم کیوایم کے استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کرکے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے شرکاء میں لنگر تقسیم کیا، خوشبو کے اسپرے کئے اور کئی جلوسوں کے اختتام تک ان کے ساتھ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے ارکان رضا ہارون ، وسیم آفتاب اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی مقیم عالم کے ہمراہ برنس روڈ پر قائم ایم کیوایم کے استقبالیہ کیمپ سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلا د النبی ﷺ کی دلی مبار کباد پیش کی اور جلوس کے شرکاء میں لنگر تقسیم کیا۔نمائش چورنگی پر قائم ایم کیوایم کے مرکزی استقبالیہ کیمپ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد ، سلیم تاجک ، حق پرست صوبائی وزر سردار احمد ،رکن قومی اسمبلی ایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی کے ہمراہ عاشقانِ رسول کا خیر مقدم کیا اور ان پر پھولو ں کی پتیاں نچھاور کی ۔ اسی طرح گلبہاراور لیاقت آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپ سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم تاجک ، ارکان اسمبلی عبد المعید فاروقی اور ریحان ظفر نے جلوس میں شامل شمع رسالت کے پروانوں کا استقبال کیا اور شرکاء پر اسپر کی مدد سے خوشبو بکھیری ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست وزراء ، ارکان اسمبلی نے جلوسوں میں شریک علمائے کرام ، منتظمین اور مذہبی انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی دلی مبارکباد پیش کی ۔رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر علمائے کرام اور منتظمین نے ان انتظامات کو سراہا اور الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جلوسوں کے شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ دریں اثناء جشن عید میلا د النبی ﷺ 12ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سینکڑوں طبی و استقبالیہ کیمپس اور شربت و پانی کی سبلیں لگائی گئیں اور جلوسوں کی نگرانی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔اس سلسلے میں کراچی سمیت اندورن سندھ ، حیدر آباد ،میرپور خاص ،سکھر ، نوابشاہ ، جبکہ ملتان، راولپنڈی ،لاہور، فیصل آباد، گجرانولہ ، کوئٹہ، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ایبٹ آباد زونز میں بھی استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا گیا اور ان پر گل پاشی کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.