تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تحصیل کمالیہ کے اسپتال میں ڈاکٹرزکی6اسامیاں خالی، کام متاثر

جنگ نیوز -
کمالیہ…تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کمالیہ میں11ڈاکٹروں کی منظور شدہ پوسٹوں میں سے6خالی ہیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق اسپتال میں سرجن، اینتھسیزیا،فزیشن،آرتھو پیڈک سرجن،اور ریڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹر ہی موجود نہیں ہیں۔جبکہ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی مشینری سرجن اور انتھسیزیا کے ماہرین نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہو رہی ہے۔اور 6 لاکھ سے زائد آبادی کے لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز اسپتالوں کے دھکے کھانا پڑتے ہیں۔کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے نئی وارڈز کی عمارتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔اور آنکھوں کے علاج کی مشینری بھی بے کار ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.