5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط تبدیل، تہمینہ جنجوعہ نئی ترجمان مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کو تبدیل کر کے ان کی جگہ تہمینہ جنجوعہ کو مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کو ان کی اپنی خواہش پر تبدیل کیا گیا ہے انہیں وقتی طور پر یورپی امور کا ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ لگا دیا گیا ہے تاہم انہیں کسی ملک میں سفیر تعینات کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ ایک سینئر اور تجربہ کار سفارت کار ہیں۔